ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار ، شہریوں کا احتجاج

ڈاکو  دکاندار  سے  ایک  کروڑ  روپے  نقد  اور  موبائل  فونز  چھین  کر  فرار  ،  شہریوں  کا  احتجاج

کراچی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ہوئی ، جس میں تاجر کو کروڑوں روپے سے محروم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب ڈکیتی کی بڑی وار دات ہوئی ، جس میں ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ لی گئی۔

ڈاکوؤں نے موبائل فون شاپ کے باہر تاجر کو لوٹا اور ایک کروڑ نقدی سمیت 21 نئے موبائل فون چھینے ۔سائٹ اے پولیس نے مقدمے کے اندراج کیلئے متاثرہ شخص کا بیان قلمبندکرلیا ، متاثرہ شہری بخت شیر نے بتایا کہ مجھ سے ایک کروڑ روپے اور 21 موبائل فون چھینے گئے ، چھینے گئے موبائل فونزکی مالیت 10 لاکھ روپے ہے ۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان کے مطابق 4 ملزمان نے واردات کی، 2 ملزمان پیچھا کررہے تھے ، اتنی بڑی رقم شہری لیکر نکلا تھا، ممکنہ طور پر مخبری کی گئی۔ ایک کروڑ رقم کا دعویٰ مشکوک لگ رہا ہے ، ملزمان نے کچھ دور جاکر ہوائی فائرنگ کی جس سے واقعہ مزیدمشکوک بنا۔متاثرہ تاجر نے کہا کہ ایک کروڑنقدی اور 21 نئے موبائل فون لیکر ڈاکو فرارہوگئے ۔علاقہ مکینوں نے واردات کے خلاف سڑک بندکرکے احتجاج بھی کیا۔، احتجاج میں پی ٹی آئی رہنما محمد شبیر قریشی اوردیگرکی بھی شرکت کی۔ واضح رہے رواں ماہ 8 اپریل کو اسی سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول بلاک 4 فاطمہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دہاڑے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کر کے پولٹری فارم کمپنی کے 2 ملازمین کو قتل کر دیا تھا اور ایک کروڑ 35 لاکھ روپے نقدی سے بھرا تھیلا لیکرفرار ہوگئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں