دامن کوہسار سوسائٹی بنیادی سہولتوں سے محروم ،مکین پریشان

دامن کوہسار سوسائٹی بنیادی سہولتوں سے محروم ،مکین پریشان

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) دامن کوہسار سوسائٹی لطیف آبادمیں سرکاری طورپر 2 ماہ کیلئے مقرر کردہ انچارج کمیٹی/ ایڈمنسٹریٹر نے الیکشن کے بجائے سوسائٹی میں پلاٹوں کا ٹرانسفر شروع کردیا، سوسائٹی اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن، سوسائٹی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دامن کوہسار سوسائٹی لطیف آباد کی منتخب باڈی ختم کئے جانے کے بعد سیکریٹری کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ نے 15 فروری 2024ء کو لیٹر کے تحت منیر حسین میرانی، سب انسپکٹر کوآپریٹو سوسائٹیز کو سوسائٹی میں 2 ماہ میں الیکشن کرانے کے لئے سپروائزر مقرر کیا تھا۔ 15 اپریل کو دو ماہ گزر جانے کے باوجود انہوں نے الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کیا ، جبکہ سوسائٹی میں پلاٹوں کی ٹرانسفر کا عمل شروع کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق اس مد میں سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے جمع ہوچکے ہیں اور انہیں خرچ بھی کیا جارہا ہے ، تاہم سوسائٹی میں پانی اور سیوریج کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں، اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ سوسائٹی کے مکینوں نے سیکریٹری کوآپریٹو اور رجسٹرار کوآپریٹو سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی میں پلاٹوں کی ٹرانسفر اور رجسٹری منتخب باڈی کااختیار ہے اور الیکشن کرانے کے مینڈیٹ پر آنے والے سرکاری افسران کی جانب سے یہ عمل سوسائٹی کے مفادات کے خلاف ہے ، فوری طور پرایکشن لے کر الیکشن شیڈول جاری کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں