صوبائی وزیر کا لانڈھی جیل کا دورہ

صوبائی وزیر کا لانڈھی جیل کا دورہ

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے اچانک لانڈھی جیل کا دورہ کیا۔

 صوبائی وزیر علی حسن زرداری بغیر کسی پروٹوکول کے جیل پہنچے ۔ صوبائی وزیر کو دیکھتے ہی قیدیوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے ٹیمیں جلد لانڈھی جیل پہنچیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں