دہشت گردی پاکستان کو دنیامیں بدنام کرنے کی مذموم سازش،بلال قادری

دہشت گردی پاکستان کو دنیامیں بدنام کرنے کی مذموم سازش،بلال قادری

کراچی (این این آئی) تحریک پیغام اسلام پاکستان کے سربراہ مفتی محمدبلال قادری نے غیر ملکیوں کی گاڑیوں پر خودکش حملے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی اوچھی حرکتیں پاکستان کو دنیامیں بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔

 دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی اہلکار اور مقامی پولیس پاکستان کا فخر ہے ۔انہوں نے کہاکہ غیرملکی شہری ہوں یا پاکستانی سب کی جان و مال کاتحفظ یقینی بناناحکومت کی ذمہ داری ہے ، اس سلسلے میں موثر اورعملی اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں