ضلع کیماڑی:پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 23 ملزم پکڑے گئے

ضلع کیماڑی:پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 23 ملزم پکڑے گئے

کراچی (آئی این پی)ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 23 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

 ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 اسٹریٹ کرمنلز، 6 منشیات فروش،1 اشتہاری اور 13 دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان سے 3 پستول، دو کلو چرس،69 گرام کرسٹل اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 من سے زائد چھالیہ اور 46 من سے زائد گٹکا ماوا، تمباکو، چونا، کتھہ اور گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا دیگر مٹیریل برآمد کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری تھانہ بلدیہ، سائٹ اے ، سائٹ بی، ماڑی پور، پاک کالونی، ڈاکس اور شیرشاہ کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں