نارتھ کراچی:ٹریفک حادثے میں معمر خاتون جاں بحق

نارتھ کراچی:ٹریفک حادثے میں معمر خاتون جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی،جبکہ کلفٹن ،لیاقت آباد اور بوٹ بیسن کے علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی فور کے چورنگی گرین بس ٹرمینل کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 55 سالہ رانی بیگم کے نام سے کی گئی ، جبکہ حادثہ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث پیش آیا ۔ علاوہ ازیں بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی شاہ جی چوک کے قریب فٹ پاتھ سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ۔ لاش کی شناخت اور وجہ موت کاتعین نہیں ہوسکا۔ لیاقت آباد کے علاقے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ فوری طور پر لاش کی شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔ کلفٹن کے علاقے کلفٹن پل پارسا سٹی اپارٹمنٹ کے قریب پارک سے 39 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں