والدین نے بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے ملزم کو گولیاں ماردیں

والدین نے بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے ملزم کو گولیاں ماردیں

کراچی (این این آئی) بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں ماردیں، ملزم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا ، جہاں باسط نامی نوجوان کو لڑکی کے والدین نے بلایا ۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے باسط کو گفتگو میں مصروف کیا، پیچھے سے اس کی ماں نے باسط کو گولی مار دی اور بعد میں اس کے والد نے گولیاں برسادیں۔ ملزم باسط کو ایک گولی پیٹ میں جبکہ دوسری گولی کمر میں لگی۔ ملزم باسط کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، جبکہ متاثرہ لڑکی کے والدین کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ باسط نامی نوجوان نے مبینہ طور پر اکتوبر میں متاثرہ لڑکی کو کراچی سے محبت کے بعد شادی کا جھانسہ دیکر لیہ لے گیا تھا، جہاں اس نے 6 رکنی گینگ کے ساتھ لڑکی کا ریپ کیا اوربعد میں لڑکی کواہل خانہ کے حوالے کردیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف پنجاب کے شہر لیہ میں مقدمہ درج کرایا تھا مگر کچھ ہفتوں بعد ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی، پولیس کے مطابق باسط عباس اور متاثرہ لڑکی پڑوسی تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں