ٹریفک کی روانی کیلئے انسدادتجاوزات آپریشن کے احکامات

ٹریفک کی روانی کیلئے انسدادتجاوزات آپریشن کے احکامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی نے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کیلئے ضلع کی سطح پر ہفتہ وار بنیاد پر بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات کارروائیوں کے احکامات دے دئیے ۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج انسداد تجاوزات کیس کی سماعت ہوگی ۔ جس کے پیش نظر انتظامی ادارے کاکردگی دکھانے کیلئے متحرک ہوگئے ۔ مئیر کراچی کے احکامات پر شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات کاروائیوں کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ کے ایم سی حکام کے مطابق شہر میں بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات آپریشن کا آغاز ضلع جنوبی سے کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں شہر کے مصروف کاروباری مقامات اور علاقے صدر، لائٹ ہاؤس، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، آئی آئی چندیگر روڈ، نمائش، ایمپریس مارکیٹ اور کھارادر سمیت دیگر مقامات پر انسداد تجاوزات آپریشن کیے جائیں گے ۔ انسدادِ تجاوزات کی کاروائیاں کیبنز، ٹھیلوں پتھاروں اور دکانوں کے باہر رکھے سامان کے خلاف کی جائیں گی، ضلع کی سطح پر انسدادِ تجاوزات کی کارروائیاں بلا امتیاز پورے ہفتہ جاری رہیں گی۔ دوسرے مرحلے میں ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں بھی انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا۔ انسداد تجاوزات آپریشنز کیلئے متعلقہ ضلعی اور تھانے کی نفری طلب کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ کے ایم سی ، ٹاؤن انتظامیہ ، ضلعی انتظامیہ کے افسران و عملہ کی مبینہ ملی بھگت اور سرپرستی کے باعث شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں