عدالت نے پتنگ بازی کے خلاف درخواست نمٹادی

عدالت نے پتنگ بازی کے خلاف درخواست نمٹادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں جاری پتنگ بازی کیخلاف درخواست حکومتی یقین دہانی پر نمٹادی۔ ہائیکورٹ میں کراچی میں جاری پتنگ بازی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار شاہ میر کے وکیل نے موقف دیا کہ  پتنگ بازوں کیخلاف پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ پتنگ بنانے اور اڑانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ضلع غربی میں پتنگ بازوں کے خلاف دو مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں