اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار

اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار

کراچی(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل آلات کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی اردو بازار میں واقع دفتر میں کی گئی۔۔

ملزم معصوم احمد سے چیک بکس، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے مشتبہ ٹرانزیکشز کا ریکارڈ برآمد ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر پی ای سی ایچ ایس میں مکان پر بھی چھاپا مارا گیا جہاں ایک گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں