کیماڑی ضلع میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن ،552ملزمان گرفتار

کیماڑی ضلع میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن ،552ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈآپریشن ،چھاپے ،کارروائیاں ،552 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پاک کالونی میں پولیس نے منشیات فروشوں اور گینگ وار کی کمر توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں ضلع کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ فیضان نے سنبھال لی جس کے بعد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، گٹکا ماوا، اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف منظم کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں۔ گزشتہ ماہ مجموعی طور پر مختلف جرائم میں ملوث 552 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ایک ماہ میں 27 پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک اور 35 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔دہشتگردی ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 108 ملزمان گرفتار ہوئے ،94 پستول اور ایک رپیٹر برآمد کیا گیا،منشیات فروشی کے خلاف آپریشنز میں 115 ملزمان گرفتار ہوئے ، مجموعی طور پر 102 کلو چرس، 7کلو آئس، 5 کلو کرسٹل، ڈیڑھ کلو ہیروئن و افیون اور 43 لٹر شراب برآمد ہوئی ،گٹکا مافیا کے خلاف 79 کیس رجسٹرڈ 100 ملزمان گرفتار ہوئے ، ڈسٹرکٹ کے 04 بڑی گٹکا یونٹ بند کیے 9 ہزار 322 کلو کے قریب گٹکا برآمد کیا، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق جواریوں کے خلاف 17 مقدمات اور 69 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں