ملک کو معاشی مسائل سے نکالنا اہم ہے ،ڈاکٹرزبیرشیخ

ملک کو معاشی مسائل سے نکالنا اہم ہے ،ڈاکٹرزبیرشیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمدعلی جناح یونیورسٹی کے وی سی وصدر ڈاکٹرزبیرشیخ نے کہا ہے کہ 24 اور 25 مئی کو ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس بزنس مینجمنٹ میں ملکی وغیرملکی ماہرین معاشیات واقتصادیات شرکت کررہے ہیں۔۔

۔وہ کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے ۔بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈین ڈاکٹرحنافاطمہ کی نگرانی میں کانفرنس کی تیاری کی جارہی ہے ۔ڈاکٹرزبیرشیخ نے کہا کہ پاکستان کومعاشی مسائل سے نکالنا اس وقت سب سے اہم ہے اوراس کانفرنس کا مقصد بھی ملک کواقتصادی طورپرمدد فراہم کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں