ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا 17سالہ ڈاکوگرفتار

 ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے  والا 17سالہ ڈاکوگرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا 17سالہ ڈاکو پولیس نے گرفتار کرلیا،ساتھی کی تلاش میں پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔۔

سہراب گوٹھ کے لاسی گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر پڑوسی کو قتل کرنے والا ڈاکو پکڑا گیا،ایس ایچ او سہراب گوٹھ انسپکٹر شہزاد الیاس کے مطابق سہراب گوٹھ لاسی گوٹھ میں 8 بچوں کے والد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی تحقیقات کے دوران ملزم کو جائے وقوعہ کے قریب سے ہی گرفتار کرلیا گیا سہراب گوٹھ پولیس نے ملزم اکرام سواتی کی گرفتاری ظاہر کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں