ایرانی صدرکادورہ دوستی مزید مضبوط کرے گا،شیعہ علماء کونسل

ایرانی صدرکادورہ دوستی مزید مضبوط کرے گا،شیعہ علماء کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔۔

یہ حالیہ دورہ پاکستان اور ایران دوستی کو مزید مضبوط کرے گا، آئندہ آنے والے وقت میں معاشی استحکام کے لئے بھی یہ دورہ بہت اہم ثابت ہوگا۔ دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئیگی ۔اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے اب وقت آچکا ہے مسلم ریا ستیں بڑے ہدف کے لئے یکجا ہوں کیو نکہ سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے ایرانی صدر کا یہ سر کارہی دورہ ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطی میں انتہائی کشیدہ صورتحال ہے اس وقت پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان کی جانب مر کوز ہیں اور وہ طاقتیں جو پاکستان میں عدم استحکام اور پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں وہ طاقتیں اس وقت مایوسی اور بو کھلاہٹ کا شکار ہیں ہم امید کر تے ہیں کہ پاکستان اور ایران فلسطین میں ہونے والے بد ترین ظلم و مظالم پر مشتر کہ پالیسی طے کر کے او آئی سے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرے گا۔دریں اثنا ء شیعہ علماء کونسل کی مر کزی و صوبائی قیادت نے ایرانی صدر سے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی اور ابراہیم رئیسی کی امامت میں نماز باجماعت ادا کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں