سکھر :غلاظت کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو اذیت کاسامنا

سکھر :غلاظت کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو اذیت کاسامنا

سکھر(بیورو رپورٹ)بلدیہ سکھر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکھر کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی ، سڑکوں ، گلی محلوں میں جگہ جگہ غلاظت کے انبار جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامناکرنا پڑرہاہے ۔۔

جس پر شہری و سماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہو ئے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے ۔اطلاعات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سکھر کی ناقص کارکردگی کی بدولت شہر میں صفائی کا نظام بدترین ہو گیا ہے ، شہر کی سڑکوں پر تو صفائی کا پتا چلتا ہے لیکن گلی محلوں میں صفائی کا نظام بہتر ہونے کے بجائے خراب ہو چکا ہے ، میونسپل کارپوریشن کی یوسی پانچ سمیت مختلف علاقوں باغ حیات علی شاہ، جناح چوک، میانی روڈ، شمس آباد، بھٹہ روڈ، پرانا سکھر، فرئیر روڈ، تھلہ، مینارہ روڈ، ٹکر محلہ و دیگر علاقے کچہرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو رہے ہیں جہاں سے کچہرا منتقل نہیں کیاجارہاہے جب کہ دوسری جانب ان علاقوں میں نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈرینج نظام بھی مفلوج ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت کاشکار ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر صفائی کا نظام درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں