کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزمان گرفتار

کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ منگھوپیر پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پختون آباد میں اندرون مکان قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا۔

ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے گٹکا ماوا تیار کرنے والے ملزمان کو فرار کروایا اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں