ڈی جی رینجرزنے المصطفیٰ تھیلی سیمیاسینٹر کاافتتاح کردیا

ڈی جی رینجرزنے المصطفیٰ تھیلی سیمیاسینٹر کاافتتاح کردیا

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹرجنرل رینجرز سند ھ میجر جنرل اظہروقاص نے المصطفیٰ تھیلی سیمیاسینٹردھوراجی کاافتتاح کیا۔

اس موقع پرالمصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ حنیف طیب ،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم،احمدرضا طیب ودیگر موجودتھے ۔تقریب میں تھیلی سیمیا سینٹر میں زیر علاج بچوں اوران کے والدین نے شرکت کی ۔میجرجنرل اظہروقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ کاکام اورکارکردگی میری توقعات سے بھی زیادہ ہے جوکام حکومتوں کے کرنے کے ہیں وہ یہ ادارے کررہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں