اہل غزہ و فلسطینیوں کی استقامت وقربانیوں نے دنیا کو بیدار کردیا،منعم ظفر

اہل غزہ و فلسطینیوں کی استقامت وقربانیوں نے دنیا کو بیدار کردیا،منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے کہا ہے کہ اہل غزہ و فلسطینی مسلمانو ں نے اپنی استقامت اورقربانیوں کے ذریعے پوری دنیا کو بیدار کردیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کی تحریک دیگر جامعات میں بھی پھیل رہی ہے ،پرعزم طلباء کا مطالبہ ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ختم کی جائے ،ہم کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں اہل غزہ کی نسل کشی بند کی جائے ،جنگ بندی یقینی بنائی جائے ۔عالم اسلام کے حکمران امریکاکے خوف سے نکلیں اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں عملی اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں اہل غزہ کی نسل کشی اور کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء پر پولیس تشد د کے خلاف،کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء او ر اہل غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ یکجہتی غزہ ریلیسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں