واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین کیلئے تکنیکی تربیتی پروگرام

واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین کیلئے تکنیکی تربیتی پروگرام

کراچی(این این آئی)چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے جدید ترین تکنیکی تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا۔۔

 اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی بینک کے تعاون سے پرتگال کی واٹر یوٹیلیٹی Aguas De Portugal Internacional لسبن سٹی کے ساتھ تکنیکی تربیتی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ، اس جدید ترین تکنیکی تربیتی پروگرام میں صارفین کو بہتر فراہمی و نکاسی آب کی سہولتیں پہنچانے کیلئے دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق تکنیکی ٹریننگ دی جائیگی۔ ٹریننگ میں کارپوریشن کے آفیشلز کو بہتر کسٹمر سروسز، کمیونی کیشن اسکلز، کسٹمر بلنگ اور اسکے ساتھ میٹرنگ کے تقاضوں سمیت کسٹمر بلنگ سروسز کے جدید سافٹ ویئر سے بھی ہم آہنگ کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ جہاں واٹر کارپوریشن نے ریونیو افسران کو جدید تکنیکی تربیتی پروگرام میں شامل کیا ہے وہیں واٹر کارپوریشن کے ٹیکنیکل انجینئرز کو بھی شامل کیا گیا ہے ، اعلیٰ درجے کی تربیت حاصل کرنے والے افسران کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ، پہلے مرحلے میں 5 افسران جدید تربیت حاصل کرنے کے لیے پرتگال روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ٹیکنیکل ٹریننگ کے دوسرے مرحلے میں جانے والوں میں بورڈ ممبر تنزیل پیرزادہ بھی شامل ہیں جو ٹریننگ کی نگرانی بھی کریں گے ۔ترجمان کے مطابق نئی انتظامیہ کو یقین ہے کہ شہریوں کو پانی کی بہتر فراہمی ممکن بنائی جا سکے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں