قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی ، شاداب رضا

قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی ، شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی سے ہی معاشی استحکام،پائیدار امن اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا،دنیا کا کوئی بھی ملک قانون اور انصاف کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔۔

پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ ہیں ضرورت اس امر کی ہے ہر ادارہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے ،پاک فوج نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں،پوری قوم پاک افواج کی قربانیوں پر فخر اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے ،دہشتگردوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انصاف پر مبنی فیصلے عدلیہ کا وقار بڑھاتے ہیں،عدلیہ کے فیصلوں پر کسی قسم کا دباؤ عدالت کو ہی مسترد کرنا ہوتا ہے ،گڈ گورننس ہوگا تو غریب خودکشی سے نہیں مریں گے بلکہ حکومت انہیں ریلیف اور انصاف فراہم کریگی،پائیدار امن معاشی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے ، بھارت، افغانستان اور اسرائیل ملک میں دہشتگردی کراکر ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتے ہیں،فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادادوں کی روشنی میں حل کردیا جاتا تو دنیا میں انصاف کی بالادستی قائم ہوجاتی،اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کراسکتے تو وہ انصاف کا قتل کررہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں