بجلی کی بندش کے خلاف بنارس چوک پر احتجاج

 بجلی کی بندش کے خلاف بنارس چوک پر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پٹھان کالونی کے علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف بنارس چوک پر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا اور احتجاج شروع کردیا ۔

احتجاج کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ۔ احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین کی جانب سے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور حکومت سے بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کو باچا خان بریج اور میٹرو شاپنگ مال سے حبیب چورنگی کی طرف بھیجا جانے لگا ۔ پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور منتشر ہوگئے ۔پولیس نے سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں