لیاری گیس نیٹ ورک کی بحالی کا کام شروع
کراچی(پ ر) سوئی سدرن گیس کمپنی کے 400 کلومیٹر طویل لیاری گیس نیٹ ورک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔ کراچی اور خاص طور پر لیاری میں تیزی سے آبادی میں اضافے کی وجہ سے کراچی کے کئی ۔۔
حصوں میں پرانا نیٹ ورک نا کافی ہو گیا تھا۔پہلے مرحلے میں، ایس ایس جی سی نے 2022 میں اپنی بڑی ہائی پریشر 12 انچ قطر، 5 کلومیٹر کی سپلائی لائن مین مزار قائد سے دھوبی گھاٹ تک مکمل کی ۔ اسی طرح پانچ بڑے ڈسٹری بیوشن مین پائپ لائن منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے ۔ حال ہی میں ڈی ایچ اے میں بحالی کا منصوبہ مکمل کیا جو سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے اور شکایات میں پائیدار کمی کے لیے انتہائی موثر ثابت ہوا ہے ۔ ایس ایس جی سی نے لیاری میں بڑے پیمانے پر بحالی کے منصوبے کا آغاز کیا ہے ، جس میں 400 کلومیٹر سے زیادہ طویل ڈسٹری بیوشن پائپ لائنیں بچھانی ہیں۔لیاری میں چار ٹاؤن بارڈرا سٹیشنز کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو بچھایا جائے گا، جن میں چاکیواڑہ، لیاری اور کمہار واڑہ کو نئی، بڑے قطر کی پائپ لائنوں کی تنصیب کے ساتھ بحال کیا جائے گا جس کی مجموعی تخمینہ لاگت 4.1 ارب روپے ہے ۔سیگمنٹ 1 کی بحالی TBS AWT اور چاکیواڑہ کے تحت آنے والے علاقوں کا احاطہ کرے گی جس میں کھڈا مارکیٹ، نیا آباد، دریا آباد، بغدادی، شاہ بیگ لین، نواب آباد، ہاٹ چوک، گلستان کالونی، تغلق لین، چاکیواڑہ، سنگولن، گل محمد لین، پھول پتی لین، ٹینری روڈ، پرانا کمہار واڑہ، موسیٰ لین اور سراج کالونیشامل ہیں جو 6 ماہ میں مکمل ہو جائیں گی۔ دوسری جانب ٹی بی ایس لیاری اور کمہار واڑہ پر محیط سیگمنٹ 2 کی بحالی کا کام دو ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا۔