محکمہ تعلیم کا باضابطہ خط اور امتحانی مراکز کی فہرست مل گئی ،کے الیکٹرک

محکمہ تعلیم کا باضابطہ خط اور امتحانی مراکز کی فہرست مل گئی ،کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کا باضابطہ خط اور امتحانی مراکز کی فہرست مل گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق امتحانات کے اوقات میں مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھنے کا عمل پہلے ہی شروع کردیا ہے ۔۔

امتحانی مراکز پر بجلی سپلائی سے متعلق محکمہ تعلیم سے کسی قسم کی شکایت نہیں ملی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سے اس سلسلے میں مکمل رابطے میں ہیں، کے الیکٹرک بطور ذمہ دار سماجی ادارہ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ملیر کے سرکاری اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں ہونے والی لوڈشیڈنگ سے 4 طالبات کی حالت بگڑ گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں