دبئی لیکس میں شامل حکومتی شخصیات عہدہ چھوڑدیں،حسین محنتی
کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے دبئی میں سیاستدانوں وجنرلوں کی 12ارب ڈالر کی جائیدادکے انکشاف پرمطالبہ کیا ہے کہ دبئی لیکس میں شامل حکومتی شخصیات عہدہ چھوڑدیں۔۔
سیاستدانوں، جنرلز اوربیوروکریٹس کی منی ٹریل سامنے لائی جائے ۔انہوں نے دبئی لیکس کے انکشافات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ پیپرز، پینڈوراپیپرز اور اب دبئی لیکس مقروض ملک، مہنگائی،بیروزگاری،بے امنی اور بھوک ومفلسی کے شکار ایٹمی پاکستان کے حکمران طبقے ،اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ سے تعلق رکھنے والوں کے بیوی بچوں، خاندان کے کھربوں روپے کی جائیدادیں حکمرانوں کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ لگانے اور یہاں سے قومی سرمایہ لوٹ کر بیرون ملک جائدادیں بنانے کا واضح ثبوت ہے ، بلاول،بختاور،آصفہ سمیت محسن نقوی اور نواز شریف خاندان کے بچوں کی جائیدادیں بیرون ملک میں لیکن یہاں صرف اقتدار کے مزے اور عوام پر حکمرانی کرنے کیلئے آتے ہیں،تمام سیاستدانوں، اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ سے تعلق رکھنے والوں کی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کو منتیں ترلے کرنے والوں کی اپنی کھربوں ڈالرز کی جائیدادیں بیرون ملک موجود ہیں دبئی لیکس تمام سیاستدانوں کیلئے باعث شرم ہے کہ پہلے ہم ملک کو لوٹ کر اپنے خزانے بھرتے ہیں اور بعد میں اس کرپشن کو چھپانے کے لئے بھی ملکی خزانے کو بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔