حیدر آباد میں زہریلی گیس سے 9 بچے بے ہوش
حیدرآباد (این این آئی) تھانہ سائٹ ایریاکی حدود زیل پاک میں کباڑی کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث 9 بچوں سمیت 11 افراد بے ہوش ہوگئے ۔
تمام کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔ متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 14 برس کے درمیان ہیں۔