سکھر :بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،متعددکنکشن منقطع،تار ضبط

سکھر :بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،متعددکنکشن منقطع،تار ضبط

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو)کے ایس ای منظور احمد سومرو، ایس ڈی او پرانا سکھر فیڈر اعجاز عباسی، عقیل احمد دایو، جاوید عباسی اور دیگر کی۔۔

 نگرانی میں بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان کے خلاف پرانا سکھر کے مختلف علاقوں تھرمل کالونی،پیرزادہ روڈ،رائل روڈ ،بھکر چوک،شالیمار روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں غیر قانونی کنکشن منقطع اور تار ضبط کر لئے گئے ۔ کارروائی کے دورن مذکورہ علاقوں میں ٹیموں نے ٹرانسفارمر اور میٹر کو محفوظ بنانے کے کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایس ای سیپکو منظور احمد سومرو کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بجلی چوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیپکو چیف کی ہدایات پر مختلف سب ڈویژنز میں بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، اگر بجلی چوری میں کوئی شخص یا عملہ ملوث پایا گیاتو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ایس ڈی او پرانا سکھر اعجاز احمد عباسی اور عقیل احمد دایو کا کہنا تھا کہ ایس ای منظور سومرو ،ایکس ای این فہیم بلوچ کی ہدایات پر سب ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بجلی چوروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں