واٹر کارپوریشن :14مقامات پر ٹھنڈے مشروبات،پانی کی سبیلیں قائم

واٹر کارپوریشن :14مقامات پر ٹھنڈے مشروبات،پانی کی سبیلیں قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس سیل کا ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے۔۔

 واٹر کارپوریشن کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس سمیت شہر کے مختلف 14 مقامات پر ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگا دی گئیں۔اس ضمن میں انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر شہریوں کو موسم کی حدت سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگانے کا مقصد شہریوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنا ہے اور شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں