شدید گرمی کا راج برقرار،مسافروں پرپانی کا چھڑکاؤ

شدید گرمی کا راج برقرار،مسافروں پرپانی کا چھڑکاؤ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے انسان دوست افراد نے مسافروں کے لیے سڑکوں پر پینے کے ٹھنڈے پانی کے ساتھ ان پر پانی چھڑکاؤ کا بھی انتظام کیا ہے ۔

 ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو دن بالخصوص دوپہر میں سڑکوں پر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے لیکن کام کاج کے لیے لوگوں کا شدید گرمی میں بھی گھروں سے نکلنا مجبوری ہے ۔ایسے میں شہر قائد میں انسان دوست مخیر افراد کی جانب سے مسافروں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے نہ صرف سڑکوں پر ٹھندے پانی کے کولر رکھے گئے ہیں بلکہ مسافروں پر شاور کے ذریعے ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے ۔اس وقت کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر سڑکوں پر مسافروں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے انہیں پینے کے لیے ٹھنڈا پانی پیش کیا جا رہا ہے اور ان پر شاور کے ذریعے پانی چھڑکا بھی جا رہا ہے جس سے گرمی سے نڈھال لوگوں کو خوشگوار ٹھنڈک کا احساس ہو رہا ہے ۔شہری کہتے ہیں کہ موسم جیسا بھی ہو کام کے لیے تو گھر سے باہر جانا پڑتا ہے مگر سخت گرمی میں ٹھنڈے پانی کا یہ اسپرے کسی نعمت سے کم نہیں۔ بڑھتی گرمی کے بعد ہیٹ اسڑوک کے خطرے کی پیش نظر کیپمس لگانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں