فرانس کی سرمایہ کاری سے انفرااسٹرکچر بہتر ہوگا،گورنر

فرانس کی سرمایہ کاری سے انفرااسٹرکچر بہتر ہوگا،گورنر

کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے فرانس کے قونصل جنرل Alexis Chahtahtinsky نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنرسندھ نے کہا کہ پاک فرانس دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کی سرمایہ کاری سے صوبہ میں انفرا اسٹرکچر میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی معاون ومددگار ثابت ہوگی۔قونصل جنرل نے کہا کہ فرانس کے سرمایہ کار خصوصاً توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔گورنر سندھ کے ہمراہ قونصل جنرل فرانس نے آئی ٹی مارکی، راشن ڈرائیو، بیل آف ہوپ کا بھی دورہ کیا ۔ قونصل جنرل نے گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کی تعریف کی ۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو آئی ٹی مارکی،امید کی گھنٹی اور راشن بیگز کا دورہ کرایا۔ گورنر سندھ نے انہیں آئی ٹی کلاسز اور دیگر فلاحی اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔گورنرسندھ نے کہا کہ آٹی ٹی انیشیٹو کا دائرہ مزید وسیع کریں گے ، حیدرآباد کے بعد اسے دیگر شہروں تک لے کر جائیں گے ۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ گورنر سندھ کا شکریہ کہ انہوں نے آئی ٹی کے فروغ کے لیے اقدام اٹھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں