نارتھ ناظم آباد میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

نارتھ ناظم آباد میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

کراچی (این این آئی)نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا گیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر میئر کراچی مرتضی وہاب کی خصوصی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمران راجپوت نے ایکشن لیا۔

ڈائریکٹر لینڈ سینٹرل کامران علوی، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ احسان کمال انسپکٹر سید ابو الحسن زیدی شاہ جی نے علاقہ پولیس کے ہمراہ بفرزون ایک دو تین نمبر اور شادمان ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کی۔ ٹھیلوں ،پتھاروں اور کیبنوں کو ضبط کر کے کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں