ترکیہ نے ترقی کے سیکولر ماڈل کو اپنا لیا ،محمد حسین محنتی

ترکیہ نے ترقی کے سیکولر ماڈل کو اپنا لیا ،محمد حسین محنتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ترکیہ حکومت صدر طیب ایردوان کی قیادت میں سخت چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے ۔ترکیہ کے عوام اہل پاکستان سے محبت رکھتے ہیں۔۔

 اُن کے دلوں میں خلافت دور کی یادیں نسل در نسل منتقل کی گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آڈیٹوریم میں منعقدہ دورہ ترکیہ کی تاثراتی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں علمی و ادبی شخصیات صحافی سول سوسائٹی اور عوام الناس شریک تھے ۔انہوں نے اپنے تاثرات میں مزید کہاکہ ہمارے دورے کے دوران ہی ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ، جس پر عوام نے صدر ایردوان کی جرات کو بے حد سراہا اور تائید کی ۔ ترکیہ امریکہ اور یورپی یونین کے سخت سیاسی و معاشی دباؤ میں ہے ، یہاں تک کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حمایت ختم کرنے کے لیے بھی بہت دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا آئین سیکولر ہے ،مگر سابقہ حکمرانوں نے وہاں اسلام کو جان بوجھ کر ہدف بنایا ۔زبردستی اقتدار پر قابض رہنے والے فوجی ادوار کی حکومتوں نے ترقی کے سیکولر ماڈل کو اپنا لیا ، ایسی صورتحال میں غلبہ اسلام کو تصور میں لانا بھی وہاں ممکن نہیں رہا۔ صدر ایردوان نے اپنے استاد نجم الدین اربکان کی تربیت کے زیر اثر خاصی کوششیں کی ہیں اور مساجد کے کلچرکو فروغ دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں