پروفیسر ڈاکٹر سلطان مصطفی رکن منتخب

پروفیسر ڈاکٹر سلطان مصطفی رکن منتخب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی سٹی کونسل کے فیصلے کے مطابق کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جا چکا ہے ۔

سندھ اسمبلی سے منظور شدہ یونیورسٹی ایکٹ 2022 کے مطابق یونیورسٹی کے انتظامی فیصلوں کے لیے اساتذہ کے درمیان سنڈیکیٹ ممبران کا انتخاب کیا جانا تھا۔اس مقصد کے لیے 25 مئی کو کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کے لیکچرہال 2 میں یہ انتخابی عمل صبح ساڑھے نو سے ایک بجے تک ہوا۔ سنڈیکیٹ قواعد کے مطابق ایک پروفیسر، ایک ایسو سی ایٹ پروفیسر ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور ایک لیکچرار کی نمائندہ نشستیں مختص ہیں۔پروفیسر کی نشست پر 5 امیدواران تھے ،جن میں ڈاکٹر سلطان مصطفی نے کامیابی حاصل کی، جبکہ دیگر امیدواران میں ڈاکٹر اسد جعفری، ڈاکٹر طارق عدنان اور ڈاکٹر ارم بھی سنڈیکیٹ رکن منتخب ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں