گورنرکا سرکاری اسکولوں میں مفت ناشتہ دینے کا اعلان

گورنرکا سرکاری اسکولوں میں مفت ناشتہ دینے کا اعلان

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری جو صوبے میں وفاق کی نمائندگی کرنے کے ساتھ سماجی کام میں بھی مصروف ہیں اب انہوں نے اسکولوں میں بچوں کو مفت ناشتہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں گورنر انیشیٹیو فری بریک فاسٹ فور اسٹوڈنٹس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی بچہ بھوکا اسکول نہیں جائے گا، اسکولوں میں بچوں کو مفت ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ سروے میں پتہ چلا ہے کہ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے ایسے بھی بچے ہیں جنہوں نے دو سال سے مہنگائی کے باعث دودھ نہیں پیا، کسی نے 6 ماہ سے انڈا نہیں کھایا اور کچھ بچے تو بغیر ناشتہ کیے اسکول چلے جاتے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس طرح آئی ٹی کے پچاس ہزار بچے گورنر ہاؤس میں پڑھ رہے ہیں اسی طرح اب کوئی بچہ اسکول میں بنا ناشتہ کیے نہیں جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 100 سرکاری اسکولوں میں مفت ناشتہ دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، جس کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مفت ناشتہ اسکیم کو صرف کراچی نہیں اندرون سندھ میں بھی شروع کریں گے ۔ اس پر ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی جائے گی۔ جو اسکول خود کو ہمارے پاس رجسٹریشن کرائیں گے ، ہم ان کو بھی اس پروگرام میں شامل کرلیں گے ۔کامران ٹیسوری اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور فلاحی تنظیم سیلانی کے سربراہ بشیر فاروقی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں