میگا پراجیکٹ کرپشن کیس:نیب کے نمائندوں سے رپورٹ طلب

میگا پراجیکٹ کرپشن کیس:نیب کے نمائندوں سے رپورٹ طلب

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بنچ میں میگا پراجیکٹ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے میگا پراجیکٹ پر ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

مقامی وکیل غلام نبی میئو نے میگا پراجیکٹ میں 3 ارب 70 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق آئینی درخواست دائر کی تھی ۔ سندھ ہائیکورٹ کے سرکٹ بنچ میں میگا پروجیکٹ میں کرپشن کیس کی سماعت جسٹس فیصل کمال عالم اور جسٹس سلیم جیسر نے کی ۔ نیب نے عدالت میں میگا پراجیکٹ پر ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔ عدالت میں نیب کے دو نمائندے علیم بیگ اور عامر بٹ پیش ہوئے ۔نیب کے نمائندوں نے عدالت کو بتایا کہ میگا پروجیکٹ میں کرپشن کی رپورٹ مرتب کرنے اور پاک پی ڈبلیو ڈی سے میگا پراجیکٹ کے تکنیکی پہلوؤں پر رائے کیلئے ماہر انجینئر فراہم کرنے کیلئے لیٹر ارسال کیا ہے ۔عدالت نے نیب کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ 13اگست کو میگا پراجیکٹ کرپشن کیس کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔عدالت نے میگا پراجیکٹ میں کرپشن سے متعلق مقامی وکیل غلام نبی کی آئینی درخواست پر سماعت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں