بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم ہونگے :فخر پگانوالہ

بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم ہونگے :فخر پگانوالہ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے سابق صدر میاں فخرمشتاق پگانوالہ نے گزشتہ روزاپنی رہائشگاہ پگانوالہ میں ناروے کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیت زاہد اسلم مہمند چک، شیخ ثاقب مشتاق ساقی کے اعزازمیں ظہرانہ دیا جس میں اہم شخصیات نے بھرپورشرکت کی ۔

 فخرمشتاق پگانوالہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے جھنڈے میں دفن ہونے کی قسم کھائی ہے ہمارے خون میں وفا ہے ،نسل درنسل وفاکارشتہ برقراررہے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم ہونگے ۔زاہد اسلم مہمند چک نے پاکستان کی گھمبیر سیاسی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہاکہ دیارغیرمیں مقیم پاکستانی شدید مضطراب میں مبتلاہیں اوراسی شش وپنچ میں مبتلاہیں کہ ملکی حالات بہترہونے کے ساتھ معاشی بحالی کی نوید سننے کوملے ،حکومت کی طرف سے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل بارے اقدامات حوصلہ افزا ہیں مگران پرعملدرآمد بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیز پراپرٹی بل 2024کی منظوری اورکورٹس کاقیام احسن عمل ہے اگرحقیقی معنوں میں ان پرعملدرآمد ہوجائے تو ہمار ی 60فیصد سے زائد شکایات کاازالہ ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں