لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے :عبداﷲاحمد

 لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے :عبداﷲاحمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔۔۔

ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲاحمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈی پی او نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ، جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں