نئے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے چارج سنبھال لیا

 نئے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے چارج سنبھال لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وقار احمدنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔

انہوں نے اتھارٹی کے افسران سے میٹنگ کی اور انہیں ترجیحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں انتظامی وتدریسی امور پر بھرپور توجہ دی جائے اور طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ان کی عمدہ کردار سازی کی جائے ۔انہوں نے ایجوکیشن افسران سے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں کی پوائنٹس انڈیکیٹرز کے اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں