ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کا حصول یقینی بنائیں :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

 ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کا حصول یقینی بنائیں :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے کہا کہ تمام ریونیو ملازمین محنت اور لگن سے کام کریں۔۔۔

ریونیو ریکوری کے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں ،ریونیو اہداف کو پورا کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو ریکوریز کے جائزہ اجلاس میں کیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے کہا کہ آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر، زرعی انکم ٹیکس، انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی وصولی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں