ڈپٹی کمشنر جھنگ کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر جھنگ کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے غلام نبی بلاک کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈاکٹرز سمیت سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ایکسرے روم کا بھی دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور ہیلتھ سروسز کا معائنہ کیا، مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ،ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ڈاکٹرز و سٹاف طبی سہولیات سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں