اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کاتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کاتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد،تاندلیانوالہ(سٹاف رپورٹر،نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر کی زیرنگرانی پل پیراں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے عارضی وپختہ تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔

اس موقع پر بھاری مشینری استعمال کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تجاوزات مافیاکیخلاف ایکشن کا سلسلہ جاری ہے اور کسی کو تجاوزات قائم کرکے شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث نہیں بننے دیں گے ،انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں