چاروں اضلاع گندم بوائی کامختص ہدف پوراکریں:کمشنر فیصل آباد

 چاروں اضلاع گندم بوائی کامختص ہدف پوراکریں:کمشنر فیصل آباد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آبادسلوت سعیدکی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباداور جھنگ بھی موجود تھے ۔

 ڈائریکٹر زراعت،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ نومبر کے اوائل سے گندم کی بوائی شروع کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع مختص ہدف کو پوراکریں،انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ کسانوں کی رہنمائی وآگاہی کے لئے محکمہ زراعت کو متحرک کریں، فیصل آباد ڈویژن میں 18 لاکھ سے زائد ایکڑ پر گندم کی فصل کاشت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرز سمیت محکمہ زراعت کے افسران کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی سو فیصد دستیابی یقینی بنائیں۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹر زراعت نے گندم کی بوائی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں