ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پہلابین الاقوامی ریسکیو چیلنج

 ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پہلابین الاقوامی ریسکیو چیلنج

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) پہلابین الاقوامی ریسکیو چیلنج ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اینڈ ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوا۔ ریسکیو چیلنج میں میں ریسکیو1122 گوجرانوالہ ،چین، برطانیہ، جنوبی کوریا، ملائشیا، فلپائن، نیپال، تھائی لینڈ اور پاکستان آرمی یوایس ایس آر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

بین الاقوامی ریسکیو چیلنج میں اونچائی سے ریسکیو چیلنج، ڈیپ ویل ریسکیو چیلنج، محدود جگہ سے نکالنے کا چیلنج، ٹراما چیلنج اور فائر فٹنس چیلنج کے مقابلے کروائے گئے جس میں پاکستان ریسکیو ٹیم ریسکیو1122 گوجرانوالہ چیمپئن بن کر ابھری جبکہ فلپائن کی ریسکیو ٹیم نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے صوبائی وزیرپنجاب برائے ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور امریکی قونصل جنرل کے ہمراہ انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج 2024 کی چیمپئن اور رنراپ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مختلف انفرادی چیلنجز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر دیگر ٹیموں کی بھی تعریف کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چیمپئن ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو انسانیت سے لگن کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے ملائشیا، چین، کوریا، فلپائن، تھائی لینڈ، برطانیہ، نیپال اور پاکستان کی ٹیموں کی شرکت کو بھی سراہا۔ انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی،بعد ازاں ریسکیو ٹیم کا گوجرانوالہ واپس پہنچنے پر سنٹرل ریسکیو سٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں