گجرات چیمبر کا وفد موسیٰ ندیم ملہی کی قیادت میں تاجکستان روانہ

گجرات چیمبر کا وفد موسیٰ ندیم ملہی  کی قیادت میں تاجکستان روانہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)گجرات چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 40 رکنی تجارتی وفد سینئر نائب صدر چودھری موسیٰ ندیم ملہی کی قیادت میں آج تاجکستان روانہ ہو گا۔

وفد 24اکتوبر سے 26 اکتوبر تک تاجکستان میں ایکسپو میں شرکت کرے گا جہاں گجرات کی فین، فرنیچر، پاٹری، سوپ اور دیگر انڈسٹری کے سٹال لگائے جائیں گے ۔ وفد میں جنرل سیکرٹری شاہین گروپ حاجی فیاض عالم، سابق صدر گجرات چیمبر وحید الدین، چیئرمین پاٹری مینو فیکچر رز ایسوسی ایشن عدنان اقبال مکی، امتیا زکوثر، اسامہ بٹ، میاں غلام محی الدین و دیگر بزنس مین شامل ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں