کورنگی صنعتی ایریا میں چور گھر سے زیورات،نقدی لوٹ کرفرار

کورنگی صنعتی ایریا میں چور گھر سے زیورات،نقدی لوٹ کرفرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم چور گھر کا تالا توڑ کر تالائی زیوارات، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ متاثرہ شہری ایاز بروہی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔مدعی نے بیان دیا کہ وہ اپنے والد کی تدفین کے لیے آبائی گاؤں گیا ہوا تھا گزشتہ روز جب وہ واپس آیا تو اس کے گھر کے مرکزی دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا اور گھر کے اندر سامان بکھرا ہوا تھا۔مدعی کے مطابق ملزمان گھر سے زیورات،50 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں