کھیلوں میں میرٹ کی پامالی ختم کی جائے ،پاسبان

کھیلوں میں میرٹ کی پامالی  ختم کی جائے ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں بھی میرٹ کی پامالی ختم کی جائے ،کھیلوں میں پاکستان کا کھویا ہوا وقار واپس دلانے۔

، ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط کرنے اور ٹیلنٹ کے ساتھ ناانصافیاں ختم کرانے پر توجہ دی جائے ،امریکہ جیسی نومولود و نو آموز کرکٹ ٹیم سے ہار جانا ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔ سٹے بازی کا قوی شبہ ہے لیکن کون تحقیقات کرے گا اور کون اس پر یقین کرے گا۔ پورا پاکستان کرپشن سے تباہی کے دہانے پر آ پہنچا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں