ہمارا سسٹم خراب ہے نہ ہی ہمارے بچے نالائق ہیں،صوبائی وزیر تعلیم

ہمارا سسٹم خراب ہے نہ ہی ہمارے بچے نالائق ہیں،صوبائی وزیر تعلیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم و معدنیات سید سردار علی شاہ نے امریکی نژاد بزنس مین علی شیخانی کے ہمراہ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اسکول کا دورہ کیا۔۔

اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محمد سلیم خان اور جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر صائمہ اختر بھی تقریب میں موجو د تھیں۔صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جے ڈی سی کے سربرا ہ ظفر عباس کو سندھ میں ایجوکیشن کا ایمبیسڈر نامزد کرنے پر غور کررہے ہیں، سندھ میں مزید ماڈل اسکولز بنانے جارہے ہیں ۔تعلیم کے میدان میں جہاں اس فلاحی ادارے کو ضرور ت پڑی ہم حاضر ہیں۔سید سردار علی شا ہ نے کہا کہ ہمارا سسٹم خراب نہیں ہے نہ ہی ہمارے بچے نالائق ہیں۔اس شہر سے جا نے جو والوں نے کبھی دوبارہ پلٹ کر نہیں دیکھا،بڑی بات ہے کہ امریکی نژاد بزنس مین نے پاکستان کو کچھ واپسی دینے کا سوچا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں