بی آئی ایس پی:رقم میں کٹوتی پر ایجنٹوں کی 16ڈیوائس ضبط

بی آئی ایس پی:رقم میں کٹوتی پر ایجنٹوں کی 16ڈیوائس ضبط

پنگریو(نمائندہ دنیا) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد اور بدین کی ٹیموں نے کٹوتی مافیا کیخلاف کھوسکی میں بڑی کارروئی کرتے ہوئے 16 ایجنٹوں کی ڈیوائسز کو تحویل میں لیا،جو کہ غیر قانونی طور پر ایک اسکول میں بیٹھے ہوئے تھے ۔

بی آئی ایس پی اسلام آباد کی ٹیم کے عارف علی اور بدین ٹیم کے افسران نے پولیس کی مدد سے تمام ایجنٹوں کی ڈیوائسز کو تحویل میں لیکر رپورٹ درج کرادی ۔اس موقع پر بی آئی ایس پی افسران نے کہا کہ ضلع بدین میں کسی کو بھی مستحق عورتوں کے وظائف سے کٹوتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں