الخدمت نے شہر بھر میں اجتماعی قربانی کے مراکزقائم کر دیے

الخدمت نے شہر بھر میں اجتماعی قربانی کے مراکزقائم کر دیے

کراچی (این این آئی)الخدمت عید الاضحی پر کراچی سمیت ملک بھرمیں ہزاروں فی سبیل اللہ قربانی کریگی۔

 گوشت مستحقین تک پہنچایا جا ئے گا۔ الخدمت کی جانب سے شہر بھر میں اجتماعی قربانی کے مراکزقائم کر دیے گئے ہیں ،جہاں شہریوں کو اجتماعی قربانی کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ کراچی میں قائم مختلف مراکز پر غرباء ،مساکین اور ضرورت مندوں کے لیے بھی فی سبیل اللہ قربانی کا اہتمام کیا جائے گا اور گوشت ان کی دہلیز پرپہنچایاجائے گا ۔الخدمت نے  فلسطینی مظلوم بہن بھائیوںکیلئے بھی اس عید الاضحی پر قربانی کا اہتمام کیا ہے ۔ گوشت ٹن پیک کی صورت میں غزہ بھیجا جائیگا ۔دریں اثنا  چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ نے صاحب ثروت افرادسے اپیل کی ہے کہ ضرورت مند پاکستانیوں اورفلسطینی مسلمانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کر نے کیلئے قربانی میں حصہ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں