واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ، مشینری چوری ، کروڑوں کا نقصان

واٹر     فلٹریشن    پلانٹ    بند     ،    مشینری     چوری    ،    کروڑوں    کا    نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر میں واٹرفلٹریشن پلانٹ خراب ہونے کی وجہ سے شہری خرید کر پانی پینے پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ پانی فروخت کرنے والی ٹینکیوں کے مالکان مافیا کا روپ دھار ر چکے ہیں۔۔۔

واضح رہے کہ بارہ سال پہلے غیر ملکی امداد سے شہر کی 22 یونین کونسلوں میں 35لاکھ روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے تھے اور ان فلٹریشن پلاٹس کی نگرانی اور انہیں چلانے کے لیے میونسپل کارپوریشن نے ہر دو فلٹریشن پلانٹس پر ایک ملازم رکھا تھا ان ملازمین کو کئی ماہ تک تنخواہ نہ ملی تو انہوں نے کام چھود دیا ،جس پر کچھ عرصہ تک یہ فلٹریشن پلانٹ اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت چلاتے رہے ،اب کئی سال سے واٹرفلٹریشن پلانٹس بند پڑے ہیں،جن کی کروڑوں روپے کی مشینری چوری ہوچکی ہے ،توجہ طلب امر یہ ہے کہ رات کے وقت اکثر فلٹریشن پلانٹس نشئیوں کی آماجگاہ ہیں ،مزید لمحہ فکریہ ہے کہ ان پلانٹس کو چالو کرنے کیلئے کوئی ادارہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے ، حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورتحال روزبروز ابتر ہوتی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں