اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

 اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) متحدہ محاذ اساتذہ کی کال پر ضلع بھر کے اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا

احتجاجی ریلی میں مردو و خواتین استاتذہ نے سینکڑوں کی تعداد نے شرکت اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،اس موقع پر متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی قائدین چوہدری اشتیاق احمد چیمہ،چوہدری عبدالحفیظ، حافظ عثمان خان،چوہدری فیصل نذیر چیمہ،محمد باسط بھٹی،رانا احسان اﷲ،چوہدری جاوید بشارت اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا عزم اساتذہ کے حقوق کی بحالی کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کا ہے اور حکومت وقت سے اپیل کی کہ وہ معماران قوم کے جائز مسائل کو فی الفور حل کرے ،جن میں سکولوں کی نجکاری،پنشن اور لیو، انکیشمنٹ میں کٹوتی،رول 17 A کے خاتمے ،ایس ایس ایز و اے ای اوز کی مستقلی،ایجوکیٹرز اساتذہ کی پے و سروس پروٹیکشن،ٹی این اے ٹیسٹ کے خاتمے ،گرینڈ ٹیچرز الائنس کے ملازمت سے برخاست قائدین کی بحالی،اساتذہ کی پروموشن اور ٹائم سکیل جیسے جائز مطالبات شامل ہیں،اساتذہ کے حقوق کی بحالی کے لئے پرامن جدوجہد جاری رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں